حیدرآباد

سَدولا بتکماں تقریبات کے دوران بجلی گل، کنٹونمنٹ حلقے میں خواتین کا احتجاج

اطلاعات کے مطابق، خواتین بتکما تہوار کی تقریبات میں مصروف تھیں کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ تقریباً دو گھنٹے تک بجلی کی عدم فراہمی کے باعث انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور تہوار کی خوشیوں میں خلل پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اہم تہوار سَدولا بتکما کی تقریبات کے دوران کنٹونمنٹ اسمبلی حلقے کے علاقوں رسول پورہ اور اندراماں نگر میں تقریباً دو گھنٹے تک بجلی کی فراہمی منقطع رہنے پر خواتین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق، خواتین بتکما تہوار کی تقریبات میں مصروف تھیں کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ تقریباً دو گھنٹے تک بجلی کی عدم فراہمی کے باعث انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور تہوار کی خوشیوں میں خلل پڑا۔

اس موقع پر خواتین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر رات بجلی منقطع کی جارہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تہوار کے دن بھی بجلی کاٹنا ضروری ہے؟

خواتین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بار بار کٹوتی کا مسئلہ حل کیا جائے اور تہواروں کے دوران بلا رکاوٹ برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے۔

واقعے کے دوران بجلی منقطع ہونے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔ اس سلسلے میں محکمہ برقی کی جانب سے کسی ردعمل کی اطلاع بھی نہیں ملی۔