شمالی بھارت
پرشانت کشور سیاسی ورکر نہیں بلکہ تاجر ہیں:جے ڈی یو صدر
للن نے زور دے کر کہا کہ پرشانت کشور کوئی سیاسی ورکر نہیں بلکہ ایک تاجر ہیں جو مارکیٹنگ کے حربوں پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پرشانت کشور کچھ عرصہ تک بی جے پی کیلئے کام کرتے رہے تھے۔
پٹنہ: جنتادل یو کے صدر راجیورنجن سنگھ عرف للن نے آج الزام لگایا کہ سیاسی حکمت عملی ساز سے سیاست داں بنے پرشانت کشور بی جے پی کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے پرشانت کشور کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار کی ایک پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔
للن نے زور دے کر کہا کہ پرشانت کشور کوئی سیاسی ورکر نہیں بلکہ ایک تاجر ہیں جو مارکیٹنگ کے حربوں پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پرشانت کشور کچھ عرصہ تک بی جے پی کیلئے کام کرتے رہے تھے۔ حال ہی میں مجسٹریٹ کی چکنگ کے دوران بی جے پی کا ایک ایجنٹ پکڑا گیا تھا۔
بی جے پی بہار میں سازشیں رچ رہی ہے۔ اُس نے پہلے آرسی پی سنگھ کا استعمال کیا اور اب پرشانت کشور کا استعمال کررہی ہے لیکن ہم ہوشیار ہیں اور اس کے منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔