تلنگانہ

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف

رام پورم کے سامبیا کی ایک گائے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہو گئی تھی، جو برکم ماڈوگو اورّے علاقہ میں مردہ حالت میں ملی۔ مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔ ایف آر او کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے رامپورم جنگلاتی علاقہ میں شیر کی موجودگی نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیر کی موجودگی کے شواہد ملنے پر قریبی دیہات کے افراد خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”
ورنگل: سیلاب متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے، کے کویتا کا مطالبہ

رام پورم کے سامبیا کی ایک گائے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہو گئی تھی، جو برکم ماڈوگو اورّے علاقہ میں مردہ حالت میں ملی۔ مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔ ایف آر او کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گائے کو شیر نے ہلاک کیا۔ گائے کی لاش کے قریب شیر کے پنجوں کے نشانات بھی پائے گئے جس کی تصدیق ایف آر اونے کی۔


محکمہ جنگلات نے قریبی دیہات میں گشت بڑھا دیا ہے اور خصوصی ٹیمیں شیر کی تلاش میں لگائی گئی ہیں۔ علاقہ میں رات کے وقت غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیہاتیوں کو مویشیوں کو محفوظ باڑوں میں باندھنے اور بچوں کو جنگل یا کھیتوں کے قریب اکیلا نہ جانے دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے کچھ مقامات پر کیمرہ ٹریپس نصب کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں شیر دکھائی دے تو فوراً اطلاع دیں۔