تبدیلی مذہب کے لئے دباؤ، کیرالا میں خاتون کی خودکشی
کیرالا میں کوٹھامنگلم پولیس نے رمیز نامی نوجوان کو پرور سے ایک 23 سالہ ٹیچرس ٹریننگ کورس طالبہ سونا ایلڈ ہوس کی خودکشی کے معاملہ میں حراست میں لے لیا۔
کوچی (آئی اے این ایس) کیرالا میں کوٹھامنگلم پولیس نے رمیز نامی نوجوان کو پرور سے ایک 23 سالہ ٹیچرس ٹریننگ کورس طالبہ سونا ایلڈ ہوس کی خودکشی کے معاملہ میں حراست میں لے لیا۔
سونا کی ماں نے پیر کے دن کہا کہ اس کی لڑکی رمیز سے محبت کرتی تھی لیکن وہ اسے تبدیلی مذہب کیلئے مجبور کررہا تھا۔اسے گزشتہ ہفتہ کمرہ میں بند کرکے ماراپیٹا گیا تھا۔ اس نے تبدیلی مذہب کے لئے اسے پونانی لے جانے کی مخالفت کی تھی۔ وہ اس کے بجائے رجسٹر میاریج کرنا چاہتی تھی۔
اتوار کے دن پولیس نے سونا کا ڈیتھ نوٹ برآمد کرلیا جس میں اس نے رمیز پر جسمانی و ذہنی ہراسانی‘ کمرہ میں بند کرنے اور شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کے لئے مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رمیز کے گھر والے اور دوست دباؤ ڈال رہے تھے کہ نکاح اسلام لانے کے بعد ہی ممکن ہے اور اسے سسرال میں رہنا ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسے واٹس ایپ چیاٹ کا ثبوت بھی مل گیا ہے جس میں رمیز نے سونا سے کہا تھا کہ وہ چاہے تو خودکشی کرلے‘ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ رمیز کے ارکان ِ خاندان کو شریک ملزم بنایا جاسکتا ہے۔ کوچی ایرپورٹ کے عارضی ملازم رمیز سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔