مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے غزہ میں 752 شہری رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں: حماس

اسرائیل نے غزہ پر جارحانہ فضائی حملے کرکے تقریباً 752 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ایک فلسطینی اہلکار نے جمعرات کے روز دی۔

غزہ: اسرائیل نے آج غزہ پر جارحانہ فضائی حملے کرکے تقریباً 752 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ایک فلسطینی اہلکار نے جمعرات کے روز دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

ژنہوا نیوز ایجنسی کو بھیجے گئے پریس بیان میں حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا کہ 42 سرکاری ہیڈکوارٹر اور درجنوں عوامی سہولیات اور تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 89 اسکولوں پر حملہ کیا گیا اور ان میں سے 9 ابھی تک کام نہیں کر رہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے ملحقہ جنوبی اسرائیلی شہروں پر حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کیے۔

تنازعہ کے اس دور میں دونوں فریقوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جمعرات تک ان حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 2700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔