وزیراعظم مودی کی فلائی دبئی کے کیپٹن سمت مچھر سے ویڈیو کال پر بات، بہادری کو سراہا
وزیراعظم مودی نے کیپٹن سمت مچھر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری، حاضر جوابی اور پرسکون رویے نے کئی مسافروں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے فلائی دبئی کے کیپٹن سمت مچھر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی اور حالیہ کاک پٹ حملے کے دوران ان کی بہادری، حاضر جوابی اور حوصلے کو سراہا۔
وزیراعظم مودی نے کیپٹن سمت مچھر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری، حاضر جوابی اور پرسکون رویے نے کئی مسافروں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کیپٹن سمت سے ان کے علاج اور صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود کیپٹن سمت نے حملے کے دوران خود کو سنبھالا اور کاک پٹ کا دروازہ کھولا، جس کے بعد مسافروں اور دیگر افراد کو حملہ آور پر قابو پانے میں مدد ملی۔
گفتگو کے دوران کیپٹن سمت نے جذباتی انداز میں وزیراعظم مودی سے کہا کہ وہ ان کے “سب سے بڑے آئیڈیل” ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو اٹھایا اور کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
کاک پٹ میں پیش آنے والے واقعہ کے دوران کیپٹن سمت کی جانب سے مسافروں کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
بھارتی حکام کی جانب سے کیپٹن سمت کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور ان کے خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔