مشرق وسطیٰ

وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے دو روزہ دورے پر

وہ ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔ وہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تل ابیب:  وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے دو روزہ دورے پر بدھ کو تل ابیب کے بین گورین ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا مودی کی آمد پر مسٹر نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’میرے پیارے دوست نریندر مودی، اسرائیل میں خوش آمدید‘‘

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

مسٹر مودی کا اسرائیل کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2017 میں اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران، وزیر اعظم مسٹر نیتن یاہو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ اسرائیلی پارلیمنٹ، کنیسٹ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔ وہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

صبح روانہ ہونے سے پہلے مسٹر مودی نے کہا تھا کہ ان کا اسرائیل کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور مشترکہ وژن دونوں ملکوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس میں حالیہ برسوں میں زبردست ترقی اور تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، جس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی، اختراع، زراعت، پانی کے انتظام، ٹیکنالوجی، دفاع اور سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں ہمارے تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ہم باہمی فائدے کے شعبے اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔"