تلنگانہ

بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے جمعہ کے روز ریاست میں 13 مئی کو منعقدشدنی لوک سبھا الیکشن کے سلسلہ میں پارٹی کے مزید 2امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے جمعہ کے روز ریاست میں 13 مئی کو منعقدشدنی لوک سبھا الیکشن کے سلسلہ میں پارٹی کے مزید 2امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مفت سفر کی سہولت، تقریبا 50ہزارملازمین کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا : پراوین کمار
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025

پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے حلقہ لوک سبھا میدک سے سابق آئی اے ایس آفیسر وینکٹ رام ریڈی کو ٹکٹ دیا ہے

جبکہ حلقہ ناگر کرنول سے سابق آئی پی ایس آفیسر آر ایس پروین کمار جوچند دن قبل بی ایس پی سے استعفیٰ دے کر بی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں، پارٹی امیدوارہوں گے۔

اس طرح پارٹی سربراہ کے سی آر نے اب تک 17 کے منجملہ13 لوک سبھا نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پروین کمار کو گذشتہ نومبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی سرپور سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔