وزیراعظم نے شہید دیوس پر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں وزیرِاعظم نے کہا،"بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر میری دلی خراج عقیدت۔ باپو نے ہمیشہ سوَدیشی پر زور دیا، جو ترقی یافتہ اورآتم نربھر بھارت کے ہمارے عزم کا ایک بنیادی ستون ہے۔"
نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کے اصول ترقی یافتہ اور آتم نربھر بھارت کے عزم کے مرکز میں ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں وزیرِاعظم نے کہا،”بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر میری دلی خراج عقیدت۔ باپو نے ہمیشہ سوَدیشی پر زور دیا، جو ترقی یافتہ اورآتم نربھر بھارت کے ہمارے عزم کا ایک بنیادی ستون ہے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی شخصیت اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں کو بھی فرض کے راستے پر چلنے کی تحریک دیتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا "ان کی شخصیت اور وژن ملک کے عوام کو ہمیشہ فرض کی راہ پر گامزن رہنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔”
واضح رہے کہ ہندستان میں 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی یاد میں شہید دیوس منایا جاتا ہے۔ 1948 میں اسی دن مہاتما گاندھی کا قتل کردیا گیا تھا۔