شمالی بھارت

ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جمعہ کے دن ہندوستان کو ”ہندو“ ملک قراردینے کے سنگھ پریوار کے نظریہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہاتما گاندھی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جمعہ کے دن ہندوستان کو ”ہندو“ ملک قراردینے کے سنگھ پریوار کے نظریہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہاتما گاندھی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ جنتادل یو کی وضاحت
لالوپرساد یادوکی بیٹی کے نتیش کمار کے خلاف توہین آمیز پوسٹس

بزرگ سوشلسٹ رہنما جنہوں نے گزشتہ برس بی جے پی سے اپنا دیرینہ ناطہ توڑلیا تھا‘ صحافیوں کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

ان سے ”ہندو راشٹر“ کے نعرہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس کی کھلے عام توثیق ان کے یوپی کے ہم منصب یوگی آدتیہ ناتھ نے جاریہ ہفتہ کی تھی۔

نتیش کمار نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی بات نہیں سننی چاہئے جو باپو کے اصولوں کے حلاف جاتی ہو۔ اس ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والے مل جل کر رہتے ہیں۔

باپو‘ اتحاد کے حامی تھے اور اسی لئے ان کا قتل ہوا تھا۔ چیف منسٹر نے خبردار کیا کہ جو اس سے کچھ الگ کرنا چاہتا ہے وہ اُلٹاپلٹا کرنا چاہتا ہے۔