دہلی
وزیراعظم‘ سپاری دینے والوں کے نام بتادیں: کپل سبل
وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھانے کے بعد بھوپال کے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن میں خطاب میں مودی نے کہاتھا کہ بعض لوگ ان کی امیج خراب کرنے پر تل گئے ہیں اور ان لوگوں نے اس کیلئے سپاری دی ہے۔

ئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کے اس بیان پر کہ بعض لوگوں نے ان کی امیج خراب کرنے کی سپاری دی ہے‘ رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے اتوار کے دن ان سے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی ہو۔
وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھانے کے بعد بھوپال کے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن میں خطاب میں مودی نے کہاتھا کہ بعض لوگ ان کی امیج خراب کرنے پر تل گئے ہیں اور ان لوگوں نے اس کیلئے سپاری دی ہے۔
یہ لوگ ہندوستان میں بیٹھے اور بیرونی ممالک میں مقیم لوگوں سے سازبازکررہ ہیں۔ اس پر ردعمل میں کپل سبل نے کہاکہ مودی جی‘ ان افراد‘اداروں یا ممالک کے نام بتادیجئے۔ یہ سرکاری راز نہیں ہوسکتا۔ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔