شمال مشرق
نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا
سدھو نے ٹویٹ کیا، "شکریہ... ان تمام لوگوں کو میرا سلام جنہوں نے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جیل کے باہر انتظار کیا۔" ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے جیل سے باہر آنے پر حامیوں کے ذریعہ استقبال کی جھلکیاں ہیں۔
چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے اتوار کو اپنے ان تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا جو پٹیالہ جیل کے باہر صبح سے شام تک ان کا انتظار کرتے رہے۔
سدھو نے ٹویٹ کیا، "شکریہ… ان تمام لوگوں کو میرا سلام جنہوں نے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جیل کے باہر انتظار کیا۔” ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے جیل سے باہر آنے پر حامیوں کے ذریعہ استقبال کی جھلکیاں ہیں۔
سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں 10 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد کل رہا کیا گیا تھا۔ ان کے حامی صبح سے ہی جیل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے۔ شام چھ بجے کے قریب وہ باہرآئے۔ کئی مقامات پر ان کے استقبال کے لیے پوسٹرز اور بینرز بھی لگائے گئے تھے۔