تروملا میں ایکادشی کے موقع پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے بشمول اہم شخصیات نے درشن کئے
اس موقع پر کئی اہم شخصیات نے مندر میں درشن کئے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ منگل کی صبح تروملاپہنچ کر لارڈ وینکٹیشور کے درشن کئے۔مندر کے حکام نے ان کا روایتی استقبال کیا۔ درشن کے بعد پجاریوں نے انہیں پرساد پیش کیا۔
حیدرآباد: ایکادشی کا تہوار منگل کے روز تروملا شری وینکٹیشور سوامی مندر میں منایا گیا۔ اس موقع پر درشن کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شردھالووں نے پہاڑی مندر کا رخ کیا۔
اس موقع پر کئی اہم شخصیات نے مندر میں درشن کئے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ منگل کی صبح تروملاپہنچ کر لارڈ وینکٹیشور کے درشن کئے۔مندر کے حکام نے ان کا روایتی استقبال کیا۔ درشن کے بعد پجاریوں نے انہیں پرساد پیش کیا۔
دیگر اہم شخصیات میں مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو، آندھرا پردیش کے وزیر پی کیشواور فلم اداکار نارا روہت اپنی اہلیہ کے ہمراہ درشن کرنے والوں میں شامل تھے۔
ایکادشی کا جوش و خروش دونوں تلگو ریاستوں میں واضح طور پر دیکھا گیا۔ تلنگانہ میں یادادری، بھدراچلم، دھرم پوری اور چلکور بالاجی کے مندروں میں شردھالووں کاہجوم دیکھاگیا۔ اسی طرح آندھرا پردیش کے سمہاچلم اور دوارکا تروملا کے بشمول کئی دیگر مندروں میں بھی شردھالووں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔