شمالی بھارت

ہریانہ میں احتجاجی کسانوں نے ہائی وے مسدودکردیا

ہریانہ کے کسانوں نے جو سورج مکھی کی فصل کی خریدی کیلئے اقل ترین امدادی قیمت(ایم ایس پی) نہ ملنے پراحتجاج کررہے ہیں،آج دہلی کوجانے والی ایک قومی شاہراہ کومسدودکردیا۔

نئی دہلی: ہریانہ کے کسانوں نے جو سورج مکھی کی فصل کی خریدی کیلئے اقل ترین امدادی قیمت(ایم ایس پی) نہ ملنے پراحتجاج کررہے ہیں،آج دہلی کوجانے والی ایک قومی شاہراہ کومسدودکردیا۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
شعبہ آبپاشی پر وائٹ پیپر جاری کیاجائے گا:ریونت ریڈی
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
کسان اپنے کھیتوں میں سونے پر مجبور

کیونکہ وہ چیف منسٹرکے راحت کی فراہمی کے اعلان سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے ضلع کروکشیترا کے موضع پیپلی میں منعقدہ ایک مہاپنچایت میں قومی شاہراہ نمبر4پرٹرافک مسدودکردینے کا فیصلہ کیا۔

ٹرافک کا رخ دہلی۔ چندی گڑھ روڈکی طرف موڑدیاگیا تاکہ ٹرافک جام سے بچاجاسکے۔ ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش اوردیگرپڑوسی ریاستوں کے کسان قائدین موضع پیپلی میں اناج مارکٹ میں جمع ہوئے تاکہ اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے احتجاج کرسکیں۔

چیف منسٹر منوہر لال کھترنے ہفتہ کے روز بھونتر برپائی یوجنا(بی بی وائی) کے تحت 36,414ایکڑپراگائی گئی سورج مکھی کی فصل کے 8528 کسانوں کوعبوری بھرپائی (راحت) کے طورپر29.13کروڑ روپے جاری کئے تھے۔ قبل ازیں ریاستی حکومت نے جاریہ سال سورج مکھی کی فصل کوبی بی وائی میں شامل کرنے کااعلان کیاتھا۔

یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس کے ذریعہ کسانوں کواقل ترین امدادی قیمت سے کم پراپنی پیداوارفروخت کرنے پر مقررہ معاوضہ دیاجاتاہے۔ ریاستی حکومت ایم ایس پی سے کم قیمت پرفروخت شدہ سورج مکھی کی فصل کے لئے ایک ہزار روپے فی کنٹل عبوری امداد فراہم کررہی ہے۔

کسانوں کامطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت 6,400 روپے فی کنٹل کے حساب سے سورج مکھی کی فصل خریدے۔ اولمپک کھلاڑی ریسلر بجرنگ پونیاجنہیں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر و بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف حالیہ احتجاج کے دوران ریاست کے کسانوں کی تائید حاصل ہوئی تھی۔

انہوں نے کسان قائد راکیش ٹکیت کے ساتھ مہاپنچایت میں شرکت کی جنہوں نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ایک سال طویل احتجاج کی قیادت کی تھی۔

بھارتیہ کسان یونین (چرونی) کے صدر گرنام سنگھ چرونی کی زیرقیادت کسانوں نے6۔ جون کوشاہ آبادکے قریب زائد از6گھنٹوں تک قومی شاہراہ کومسدودکردیاتھا اورمطالبہ کیاتھاکہ حکومت اقل ترین امدادی قیمت پر سورج مکھی کے بیج خریدے۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے آبی توپوں کااستعمال اورلاٹھی چارج کیا تھا۔