قومی

احتجاج ہندوستان کا داخلی معاملہ:امریکی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ کے ماہرین پر تضاد بیانی کا ٹھپہ لگاتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کاکروچ جنتاپارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کا حالیہ احتجاج ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) اقوام متحدہ کے ماہرین پر تضاد بیانی کا ٹھپہ لگاتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کاکروچ جنتاپارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کا حالیہ احتجاج ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔

روبیو سے جو ہندوستان کے دورہ پر ہیں ممبئی میں پوچھا گیاتھا کہ سی جے پی کے احتجاج کے تعلق سے اقوام متحدہ کے ماہرین نے جو کہاہے کہ اس پر آپ کا کیا کہناہے۔ روبیو نے جواب دیا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین تضاد بیانی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ ہندوستان کے داخلی سیاسی معاملوں پر کوئی تبصرہ کرنانہیں چاہیں گے۔ یہ ہندوستان کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے میں اس پر تبصرہ کرنے والا نہیں۔

انڈیا میں جمہوریت ہے اور یہاں الیکشن ہوتا ہے۔ میں ہندوستان کے داخلی اور سیاسی معاملوں کے بارے میں کوئی رائے دینا والا نہیں۔ امریکہ میں احتجاج روزانہ ہوتا رہتاہے۔ روبیو نے ممبئی سے جام نگر روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے یہ بات کہی۔