قومی

جمہوریت پر حملہ کرنے والا سب سے بڑا دشمن: مشرا مونا

اترپردیش کانگریس کی صدر آرادھنا مشرا مونا نے کہاہے کہ ملک کے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر کھڑے رہنا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ فی الحال سب سے بڑا دشمن وہ ہے جمہوریت اور ہندوستانی دستور پر حملہ کررہاہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) اترپردیش کانگریس کی صدر آرادھنا مشرا مونا نے کہاہے کہ ملک کے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر کھڑے رہنا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ فی الحال سب سے بڑا دشمن وہ ہے جمہوریت اور ہندوستانی دستور پر حملہ کررہاہے۔

انہو ں نے یہ ریمارکس وجئے دشمی کے موقع پر عوام سے وزیراعظم مودی کی اپیل کے جواب میں کئے۔ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے کہاتھا کہ وہ ہندوستان کے وقار سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی ورثہ کی نفی کرنے والی طاقتوں کے خلاف متحد رہیں۔

آئی اے این ایس سے بات چیت میں مونا نے کہاکہ ہم سبھی کو اپنی دستوری ذمہ داریاں نبھانا ہیں لیکن میں ایک کہنا چاہوں گی کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور آج یہ جمہوریت خطرہ میں ہے۔

ایس آئی آر کے نام پر سامنے آنے والی بے قاعدگیاں اور کرپشن تشویشناک ہیں۔ فی الحال سب سے بڑا دشمن وہ ہے جوجمہوریت اور دستور پر حملہ کررہاہے۔