تلنگانہ

محکمہ بجلی کے ملازمین کو ایک کروڑ روپے سے زائد حادثاتی انشورنس کور فراہم کرنا ملک میں تاریخی سنگ میل:نائب وزیراعلی تلنگانہ

پیر کی صبح پرجا بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا، جہاں نارتھ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی (این پی ڈی سی ایل) کے تحت ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے محکمہ بجلی کے ورکر جوگن نریش کے ارکان خاندان کو ایک کروڑ روپے کا انشورنس چیک دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکانے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کو ایک کروڑ روپے سے زائد حادثاتی انشورنس کور فراہم کرنا ملک میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

پیر کی صبح پرجا بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا، جہاں نارتھ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی (این پی ڈی سی ایل) کے تحت ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے محکمہ بجلی کے ورکر جوگن نریش کے ارکان خاندان کو ایک کروڑ روپے کا انشورنس چیک دیا گیا۔

اس موقع پر نریش کی بیوی ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت کا تقرر نامہ بھی حوالے کیا گیا۔نائب وزیراعلی نے کہا کہ یہ اہم فلاحی اقدام وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی اور اندرامّا حکومت کی قیادت میں ممکن ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ کسی سابقہ حکومت نے مزدوروں کی فلاح کے لئے اس قدر ہمدردانہ اور جرات مندانہ قدم نہیں اٹھایا۔ یہ اقدام موجودہ حکومت کی سرگرم انسان دوست حکمرانی کوظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس کے ساتھ ساتھ ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت کی فراہمی حکومت کے ویژن، عزم اور ہمدردی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اس حادثاتی انشورنس اسکیم کی شروعات سنگارینی کالریز کمپنی میں ہوئی تھی، اور اب اسے بجلی کے شعبہ تک توسیع دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ روپئے کے انشورنس کور سے محکمہ بجلی کے ملازمین کو تحفظ کا نیا احساس حاصل ہوگا۔انہوں نے ملازمین کو ریاست کے عوام کی خدمت ایمانداری سے جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔