تلنگانہ

مستحق افراد کو اندرماں مکانات کی فراہمی، کھمم میں سروے

حکام نے فیلڈ کی سطح پر حقیقی استفادہ کنندگان کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کرکے ایک خصوصی سروے شروع کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر متحدہ ضلع کھمم میں مستحق افرادکے انتخاب کے لیے شروع کیا گیا خصوصی سروے زور و شور سے جاری ہے۔

حیدرآباد: ضلع کھمم میں غریبوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے اندرماں مکانات کی فراہمی کے لئے مستحق افراد کی نشاندہی کے لئے سروے کا کام کیاجارہا ہے۔کانگریس نے ریاست میں غریبوں کیلئے اندراماں مکانات فراہم کرنے کا انتخابی وعدہ کیاتھا۔اس اسکیم پر پُرجوش طریقہ سے عمل کیاجارہا ہے جس کے ذریعہ بے گھر افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اندراماں مکانات فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
رہبر فاونڈیشن اور صفا بیت المال سے ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض
بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز

حکام نے فیلڈ کی سطح پر حقیقی استفادہ کنندگان کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کرکے ایک خصوصی سروے شروع کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر متحدہ ضلع کھمم میں مستحق افرادکے انتخاب کے لیے شروع کیا گیا خصوصی سروے زور و شور سے جاری ہے۔

حکومت نے پہلے مرحلے میں 119  اسمبلی حلقوں میں 3,500 گھروں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے جس میں جملہ4.5 لاکھ مکانات ہیں اور ہر گھر کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے درخواست کی تصدیق کے لیے ایک ایپ لانچ کیاتھا۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت تمام بے گھر خاندانوں کو مکانات فراہم کرنے کے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے اندراما مکانات کی تعمیر کے سلسلہ میں مرکزی حکومت سے مدد طلب کرے گی۔