شمالی بھارت

بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز

بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آج آغاز ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 38 اضلاع میں مردم شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں رہائشی علاقوں میں مقیم 20 لاکھ خاندانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

پٹنہ: بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آج آغاز ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 38 اضلاع میں مردم شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں رہائشی علاقوں میں مقیم 20 لاکھ خاندانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

مابعد ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری اور معاشی موقف کا سروے کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 7 تا 21 جنوری، جب کہ دوسرا مرحلہ یکم تا 30 اپریل جاری رہے گا۔ 38 اضلاع جن میں 534 بلاکس اور 261 شہری مجالس مقامی واقع ہیں میں 2.58 کروڑ خاندانوں پر مبنی 12.70 کروڑ آبادی ہے کا گھر گھر احاطہ کیا جائے گا۔

مردم شماری کے لیے 500 کروڑ روپیہ مصارف کی ہنگامی فنڈ اسکیم سے پابجائی کی جائے گی، ضرورت ہونے پر بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کی ذمہ داری محکمہئ لوکل اڈمنستریشن پر عائد کی گئی ہے، جس کے لیے ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔

پنچایت تا ڈسٹرکٹ سطح پر 8 سطحی سروے کے حصہ کے طور پر موبائل اپلی کیشن کے ذریعہ اعداد و شمار ڈیجیٹل طریقہ سے جمع کیے جائیں گے۔ ایپ میں مقام، ذات پات، افرادِ خاندان کی تعداد، ان کے پیشے اور سالانہ آمدنی کے بارے میں سوالات رہیں گے۔

مردم شماری کام کے لیے ٹیچروں، آنگن واڑی ورکرس، منریگا اور جیویکا ورکرس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ درایں اثنا ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے کہا کہ مردم شماری سے غریبوں کو فائدہ پہنچانے ترقیاتی کام سائنٹفک طریقہ سے انجام دینے حکومت کو مدد حاصل ہوگی۔ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا فیصلہ کابینہ نے گزشتہ سال 2 جون کو کیا تھا۔

a3w
a3w