حیدرآباد

راشن کارڈس پر باریک چاول کی فراہمی، غریبوں کی عزت نفس میں اضافہ کیا گیا:کومٹ ریڈی

راشن کارڈس پر ہر فرد کو 6 کلو باریک چاول فراہم کر کے غریبوں کی عزت نفس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر ہاسٹلس کو بہترین انداز میں ترقی دی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادگیر گٹہ میں تلنگانہ کے وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے باریک چاول تقسیم کرنے کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

راشن کارڈس پر ہر فرد کو 6 کلو باریک چاول فراہم کر کے غریبوں کی عزت نفس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر ہاسٹلس کو بہترین انداز میں ترقی دی جائے گی۔ راجیو یوا وکاسم اسکیم کی 14 تاریخ تک توسیع کی گئی ہے، اور نوجوانوں کو درخواست دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔