شمالی بھارت

رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار

سمیت غذا کے مشتبہ کیس میں یہاں ایک گاؤں میں شادی کی دعوت کا کھانا کھانے کے بعد تقریباً 70 افراد بشمول بچے علیل ہوگئے، جنہیں ہاسپٹل میں شریک کرا دیا گیا۔

قنوج (اترپردیش) : سمیت غذا کے مشتبہ کیس میں یہاں ایک گاؤں میں شادی کی دعوت کا کھانا کھانے کے بعد تقریباً 70 افراد بشمول بچے علیل ہوگئے، جنہیں ہاسپٹل میں شریک کرا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریما سنگھ نے بتایا کہ مریضوں نے منگل کی شام موضع مدھر پور میں منعقدہ ایک تقریب میں کھانا کھایا تھا۔ 200 افراد کے منجملہ 70 نے وہاں پیش کیے گئے رس گلے کھانے کے بعد قئے و دست کی شکایت کی۔

ایک سالہ آرزو، دو سالہ یوسف، چار سالہ شفاء، پانچ سالہ اسریٰ، سات سالہ شاذیہ، 48 سالہ عرفان خان، 52 سالہ سلطان اور 55 سالہ ریاض الدین کو حالت ابتر ہونے پر ضلع ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شکتی باسو نے بتایا کہ تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ چند مریضوں کو خانگی دوا خانوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

گاؤں کے ساکن ’منا‘نے بتایا کہ دعوت میں شرکت کرنے والے تقریباً ہر شخص نے رس گلا کھایا، جس کے بعد کئی افراد بیمار ہوگئے۔