حیدرآباد

پی آر ٹی یو بہادرپورہ منڈل کے انتخابات: معراج سلطانہ صدر، ساحرہ بانو جنرل سیکرٹری منتخب

جناب منصور علی نے بھی اس موقع پر معراج سلطانہ اور دیگر منتخب خواتین قائدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین قائدین ہمہ وقت اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے تیار رہتی ہیں۔

حیدرآباد: بہادرپورہ منڈل میں پی آر ٹی یو ٹی ایس (پروگریسیو ریکگنائزڈ ٹیچرز یونین) کی جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں سابقہ ​​عاملہ کو تحلیل کر کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ معراج سلطانہ کو صدر اور ساحرہ بانو کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی

اس موقع پر معراج سلطانہ صدر، ساحرہ بانو جنرل سیکرٹری، غوث محی الدین اسوسی ایٹ صدر، اظہر جہاں نائب صدر، عظمیٰ بیگم سکریٹری، نصرت تبسم خاتون سکریٹری اور منیر بانو و فرحین ترنم کو تنظیمی سکریٹری منتخب کیا گیا۔

تقریب میں پی آر ٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری جناب تروپتی ریڈی نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہادرپورہ منڈل میں پی آر ٹی یو کی رکنیت سازی سب سے زیادہ ہوئی ہے، جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں پی آر ٹی یو ہمیشہ سرگرم عمل رہتی ہے اور حالیہ ٹرانسفرز اور پروموشنز اس جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔

جناب منصور علی نے بھی اس موقع پر معراج سلطانہ اور دیگر منتخب خواتین قائدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین قائدین ہمہ وقت اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے تیار رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی بڑی تعداد میں پی آر ٹی یو سے وابستگی اس تنظیم کی کامیابی کی علامت ہے۔

معراج سلطانہ نے اساتذہ کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم اساتذہ کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ تقریب کے دوران منتخب عہدیداروں کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اور انہوں نے اساتذہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد کیا۔

a3w
a3w