حیدرآباد

میڈیکل طالبہ کو ہراساں کرنے کاالزام، پی جی کا طالبعلم گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ محمد سیف کی ہراسانی سے تنگ آکر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے اور طالبہ، نمس حیدرآباد میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ طالبہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ سینئر کی ہراسانی کے سبب طالبہ نے انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

حیدرآباد: ضلع ورنگل میں پولیس نے جمعہ کے روز کاکتیہ میڈیکل کالج کے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیاہے۔ جس پر ایک جونیر پی جی طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

اس طالبہ نے دو یوم قبل زہریلا انجکشن لیتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر (اے سی پی) پونالہ کشن نے کہا کہ ہم تمام زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ کاکتیہ میڈیکل کالج میں شعبہ انستھیسیا کی پی جی سال اول کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر پی جی کے سینئر طالب علم محمد سیف کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ محمد سیف کی ہراسانی سے تنگ آکر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے اور طالبہ، نمس حیدرآباد میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ طالبہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ سینئر کی ہراسانی کے سبب طالبہ نے انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

 تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے جمعرات کی رات نمس پہنچ کر، پی جی طالبہ کی عیادت کی اور انہوں نے ڈاکٹروں سے طالبہ کی حالت کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔ گورنر نے طالبہ کے افراد خاندان سے بھی ملاقات کی۔

a3w
a3w