بین الاقوامی

پوتن پانچویں بار روسی صدر منتخب، امریکہ و دیگر مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ولادیمیر پوتن کے پانچویں مرتبہ روسی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور یوکرین سمیت دیگر مغربی ممالک نے انتخابات کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

ماسکو: ولادیمیر پوتن کے پانچویں مرتبہ روسی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور یوکرین سمیت دیگر مغربی ممالک نے انتخابات کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کو روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

امریکہ نے کہا کہ ووٹ منصفانہ نہیں تھے، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’یہ انتخابات واضح طور پر آزادانہ یا منصفانہ نہیں ہیں کیونکہ ولادیمیر پیوٹن نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا رکھا ہے اور دوسروں کو اپنے خلاف انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے۔‘

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی ڈکٹیٹر ایک اور الیکشن کروا رہا ہے، تاریخ گواہ ہے اور دنیا جانتی ہے کہ اس شخص (پیوٹن) پر صرف طاقت کا جنون ہے اور ہمیشہ کے لیے حکومت اور کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس انتخابی فراڈ کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے، اس شخص پر دی ہیگ میں مقدمہ چلنا چاہیے‘

جرمنی کے وزارت خارجہ نے ایکس پر لکھا کہ ’روس کے نام نہاد انتخابات میں آزادی اور انصاف کا فقدان تھا، اور ایسے انتخابات کا نتیجہ کسی کے لیے حیران کن نہیں ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’پیوٹن کی قیادت آمرانہ ہے، وہ سنسرشپ، جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، یوکرین کے قبضہ شدہ علاقوں میں انتخابات کروانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ روسی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نظر نہیں آتے۔

پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ 15-17 مارچ 2024 تک روس میں نام نہاد صدارتی انتخابات ہوئے، ووٹنگ معاشرے کے خلاف انتہائی جبر کے حالات میں ہوئی، جس سے شہریوں کے لیے آزاد اور جمہوری انتخاب کرنا ناممکن ہو گیا۔

a3w
a3w