حیدرآباد

پی وی نرسمہاراؤ کو بھارت رتن‘ بھٹی وکرمارکہ‘ کے سی آر‘وانی دیوی کا خیرمقدم

کے سی آر نے پی وی نرسمہاراؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کرنے پر مرکز سے اظہارتشکر کیا اور اس کیلئے بی آرایس‘عرصہ دراز سے مطالبہ کرتی آرہی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ اور بی آرایس کے صدروسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے جمعہ کے روزسابق وزیراعظم آنجہانی پی وی نرسمہاراؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

ملک کی ترقی میں پی وی نرسمہاراؤ کی گرانقدر خدمات کویادکرتے ہوئے وکرامارکہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو بھارت رتن ایوارڈ دیاجانا‘تلنگانہ اور کانگریس کیلئے فخر کی بات ہے۔ نرسمہاراؤ کی جانب سے ملک میں اٹھائے گئے معاشی اصلاحات کی بنیاد پر آج ہندوستان‘ دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن کرابھرا ہے۔

میرا احساس ہے کہ پی وی نرسمہاراؤ کو نہ صرف کئی زبانوں پرعبورتھا بلکہ وہ ایک عظیم قائد بھی تھے۔ ایسے عظیم قائد کوبھارت رتن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کانگریس اور تلنگانہ کیلئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے راؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیاجارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ سے جاری جدوجہد کے بعد بالآخر مرکز نے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے ہم مرکز کے شکرگزار ہیں۔ کے چندرشیکھرراؤ نے ریاست کے عظیم سپوت پی وی نرسمہاراؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان تلنگانہ عوام کے لئے اعزاز قراردیا۔

 کے سی آر نے پی وی نرسمہاراؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کرنے پر مرکز سے اظہارتشکر کیا اور اس کیلئے بی آرایس‘عرصہ دراز سے مطالبہ کرتی آرہی تھی۔ سابق وزیراعظم نرسمہاراؤ کی بیٹی و بی آرایس کی ایم ایل سی وانی دیوی نے جمعرات کے روز ان کے والد کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کے اعلان پرمسرت کا اظہار کیا۔

 اور اس سلسلہ میں انہوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ دینے کا اعلان میرے لئے خوشی اور اعزاز سے کم نہیں ہے۔ میرے والد پی وی نرسمہاراؤ اس وقت وزارتِ عظمی کے عہدہ پر فائز ہوئے جبکہ ملک‘ایک سخت وقت سے گزررہاتھا۔ ان دشوارحالات میں انہوں نے معاشی اصلاحات کا بیڑا اٹھایا جس کی دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔