حیدرآباد

سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر

انہوں نے منگل کی شام سنگرینی بھون، حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام علاقوں کے جنرل منیجروں اور کمپنی کے ڈائریکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں کوئلہ کی پیداوار، ترسیل، معیار اور متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

حیدرآباد: سنگارینی کولیریز کمپنی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر شری ڈی کرشنا بھاسکر نے پیداوار کے مقررہ اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ کوئلے کے معیار کو اولین ترجیح دینے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مارکیٹ میں صارفین صرف معیاری کوئلہ قبول کر رہے ہیں، اس لیے محض مقدار پر توجہ دینے کے بجائے معیار میں بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ

انہوں نے منگل کی شام سنگرینی بھون، حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام علاقوں کے جنرل منیجروں اور کمپنی کے ڈائریکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں کوئلہ کی پیداوار، ترسیل، معیار اور متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہر افسر اور ملازم پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ معیاری کوئلہ فراہم کرنے کی سمت کام کرے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف وجوہات کے باعث اس سال ماہانہ پیداوار کے اہداف میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے تاہم موجودہ مالی سال کے اختتام تک یومیہ کم از کم 2.20 لاکھ ٹن کوئلہ کی پیداوار، 2.40 لاکھ ٹن کوئلہ کی ترسیل اور 15.5 لاکھ مکعب میٹر اووربرڈن ہٹانے کے اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں، اجلاس کے دوران مختلف علاقوں کے جنرل منیجروں نے اپنی اپنی حدود میں جاری پیداواری سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر (آپریشنس) شری ایل وی سوریہ نارائن، ڈائریکٹر (پراجیکٹس اینڈ پلاننگ) شری کے وینکٹیشورلو، ڈائریکٹر (پرسنل اینڈ فنانس) شری گوتم پوترو، ڈائریکٹر (ای اینڈ ایم) شری ایم ترو مالا راؤ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کول موومنٹ) شری بی وینکنا، جی ایم (کوارڈی نیشن اینڈ مارکیٹنگ) شری ٹی سرینواس، کارپوریٹ جی ایمز، ایریا جی ایمز اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک تھے۔