سوشیل میڈیا
لندن: ٹیکسی میں بچے کی پیدائش پر کمپنی نے وصول کی فیس
دی سن کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ فرح کو درد زہ کی تکلیف کے بعد ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جب اس نے کیب میں بچے کو جنم دیا۔

لندن: برطانیہ کے شہر لندن میں ایک خاتون نے ٹیکسی کی سواری کے دوران بچے کو جنم دیا، جس کے لئے کمپنی نے خاتون کو کار کی صفائی کے لئے 60 پاؤنڈ کا بل بھیج دیا۔
یہ اطلاع چہارشنبہ کو دی سن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ فرح کو درد زہ کی تکلیف کے بعد ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جب اس نے کیب میں بچے کو جنم دیا۔
دی سن نے فرح کے حوالے سے بتایا کہ کچھ دنوں بعد کیب ڈرائیور نے اسے گاڑی کی صفائی اور کرایہ پر کیب لینے کے لئے 90 پاؤنڈ کا بل بھیجا۔ اس بل میں صفائی کے لئے 60 پاؤنڈ اور کرایہ کے لئے 30 پاؤنڈ بھی شامل ہیں۔