دہلی
راہول گاندھی رائے بریلی میں
راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ووٹ چور، گدی چھوڑ کا نعرہ ملک بھر میں گونج رہا ہے۔ وہ یو پی میں اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔
رائے بریلی (یوپی) (پی ٹی آئی) راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ووٹ چور، گدی چھوڑ کا نعرہ ملک بھر میں گونج رہا ہے۔ وہ یو پی میں اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔
لکھنؤ چودھری چرن سنگھ ایرپورٹ پر کانگریس ریاستی صدر اجئے رائے اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔
رائے بریلی میں آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو، راہول گاندھی اور سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے پوسٹرس لگائے گئے جن پر ”انڈیا کی انتم آشا، کل یُگ کے برہما، وشنو، مہیش“۔
اجئے رائے نے کہا کہ ان کے دورہ رائے بریلی نے پارٹی ورکرس اور ریاستی عوام میں نیاجوش بھردیا ہے۔ ہمارے قائدین نے ملک میں ہونے والی ووٹ چوری کو پوری طرح بے نقاب کردیا ہے۔ ساری قوم کو ہم پر فخر ہے۔