راہول گاندھی کو 7دن میں حلف نامہ داخل کرنا ہوگا: چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے کانگریس پارٹی کے ووٹ چوری کے الزامات کو خارج کردیا۔ اس نے اتوار کے دن کہا کہ الیکشن کمیشن چٹان کی طرح ووٹرس کے ساتھ کھڑا ہے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) الیکشن کمیشن نے کانگریس پارٹی کے ووٹ چوری کے الزامات کو خارج کردیا۔ اس نے اتوار کے دن کہا کہ الیکشن کمیشن چٹان کی طرح ووٹرس کے ساتھ کھڑا ہے۔
وہ انتخابی عمل اور پروٹوکول پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بہار ایس آئی آر کے دوران کسی بھی قسم کی جانبداری کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے دروازے سبھی سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں میں کوئی بھید بھاؤ نہیں کرتا۔
وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس کا تعلق کس جماعت سے ہے۔ وہ اپنی دستوری ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ تمام سیاسی جماعتیں اور بوتھ لیول ورکرس صاف شفاف طریقہ سے کام کررہے ہیں۔ سی ای سی نے کئی ووٹرس کے فوٹوس کھلے عام دکھانے پر اعتراض جتایا۔ بظاہر وہ کانگریس قائد راہول گاندھی کی پریس کانفرنس کا حوالہ دے رہے تھے۔
“Produce proof, submit an affidavit within 7 days or APOLOGISE”
— Pradeep Bhandari(प्रदीप भंडारी)🇮🇳 (@pradip103) August 17, 2025
Election Commission delivers a tight slap of accountability to Rahul Gandhi. pic.twitter.com/ABtTpzG7Ka
گیانیش کمار نے یہ بھی کہا کہ رائے دہندوں کو گمراہ کرنے اور کمیشن کو بدنام کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ اس کے لئے شرانگیز الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہ ووٹ چوری کا الزام پوری طرح غلط اور بے بنیاد ہے۔ الیکشن کمیشن چٹان کی طرح ووٹرس کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر امیدوار کو پولنگ ایجنٹس مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ راہول گاندھی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ نتائج جاری ہونے کے بعد قاعدہ قانون کے بغیر الزامات عائد کرنے سے عوام کا بھروسہ ٹوٹتا ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کا مقصد تمام کمیاں دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشویش کی بات ہے کہ بعض جماعتیں گمراہ کن خبریں پھیلا رہی ہیں۔
سی ای سی نے اتوار کے دن ایسے وقت پریس کانفرنس کی جب بہار میں مبینہ ووٹ چوری کے خلاف ووٹ ادھیکار یاترا شروع ہوئی۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں گیانیش کمار نے کہا کہ ڈبل ووٹنگ اور ووٹ چوری کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے کوئی بھید بھاؤ نہیں کرتا۔
اس کے نزدیک برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں برابر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ انتخابی مشق میں جب ایک کروڑ ملازمین حصہ لے رہے ہوں تو کیا ایسے صاف و شفاف عمل میں ووٹ چوری ہوسکتی ہے؟ سی ای سی نے کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کو اندرون 7 یوم حلف نامہ داخل کرنا ہوگا ورنہ ان کا ووٹ چوری کا الزام ردکردیا جائے گا۔ کئی ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرس نے راہول گاندھی کو حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے لیکن انہوں نے ا س سے انکار کردیا۔