دہلی

نفرت کے بازار میں  کھل رہی ہے محبت کی دکان: راہول گاندھی

نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکانیں کھل رہی ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے اتحاد اور محبت کی جانب کروڑوں قدم ملک کے بہتر کل کی بنیاد بنے ہیں۔ یاترا جاری رہے - نفرت مٹنے تک، بھارت جڑنے تک۔ یہ وعدہ ہے میرا۔‘‘

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ آج ان کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی پہلی سالگرہ ہے اور تب سے نفرت کے بازار میں محبت کی دکانیں لگاتار کھل رہی ہیں۔ گاندھی نے ایکس پر لکھا ’’بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال۔‘‘

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشرپٹیل
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی

نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکانیں کھل رہی ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے اتحاد اور محبت کی جانب کروڑوں قدم ملک کے بہتر کل کی بنیاد بنے ہیں۔ یاترا جاری رہے – نفرت مٹنے تک، بھارت جڑنے تک۔ یہ وعدہ ہے میرا۔‘‘

اس کے ساتھ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں بھارت جوڑو یاترا کے جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گاندھی کو یاترا کے لیے مبارکباد دی اور کہا ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر، انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے، میں راہول گاندھی، ہندوستان کے تمام یاتریوں اور ہمارے لاکھوں شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو اس یاترا میں شامل ہوئے۔‘‘

پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا ہندوستانی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی لانے والا ایک واقعہ تھا۔ یاترا بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات، بڑھتے ہوئے سماجی پولرائزیشن اور سیاسی آمریت جیسے موضوعات پر مرکوز تھی۔

راہول گاندھی نے یاترا کے دوران اپنے من کی بات نہیں کی لیکن عوام کے خدشات کو سننے کے لیے موقع کا استعمال کیا۔ یہ یاترا آج بھی مختلف شکلوں میں جاری ہے۔

 ’’یہ ملک بھر کے طلباء، ٹرک ڈرائیوروں، کسانوں اور زرعی کارکنوں، میکینکس، سبزیوں کے تاجروں، ملک بھر کے ایم ایس ایم ایز کے ساتھ راہول گاندھی کی ملاقاتوں اور منی پور میں ان کی موجودگی کے ساتھ ساتھ لداخ کے ایک ہفتہ طویل یاترا سے ظاہر ہوتی ہے۔‘‘