تلنگانہ

راج شیکھر ریڈی کے یوم پیدائش پر راہول گاندھی کا خراج

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کی یوم پیدائش پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کی یوم پیدائش پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

انہوں نے اپنے ویڈیو پیام میں راج شیکھرریڈی کو حقیقی عوامی لیڈرقراردیااور کہا کہ وہ اے پی کے عوام میں یقین رکھتے تھے اور ان کیلئے وہ زندگی گذارتے تھے۔

راہل گاندھی نے راج شیکھرریڈی کی موت کو المیہ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اگروائی ایس راج شیکھرریڈی بقید حیات ہوتے تو آندھراپردیش کی صورتحال الگ ہوتی اوروہ آج کی طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرتا۔

ان کی وراثت کو شرمیلا آگے بڑھارہی ہیں کیونکہ ان میں اے پی کے عوام کیلئے وہی جذبہ،محبت اوراخوت ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ راج شیکھرریڈی سے انہوں نے شخصی طورپر کئی چیزیں سیکھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ راج شیکھرریڈی کی یاترا، ان کی بھارت جوڑویاترا کے لئے ایک جذبہ رہی۔

a3w
a3w