دہلی
راہل کا ایک ہی منتر یاد رکھنا ہے، ڈرومت: کمل ناتھ
مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

بھوپال: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ رکنیت بحالی ہونے کی لوک سبھا سکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ مسٹر گاندھی کا ‘ڈرو مت‘ منتر ہی تمام کانگریسیوں کویاد رکھنا ہے۔
مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ پارلیمنٹ میں شیر کی وہ دہاڑ سننے کو ملے گی جس سے عوام میں بے خوفی اور جمہوریت کے مخالفین کو خوف آتا ہے۔ مسٹر گاندھی کا ایک ہی منتر سب کو یاد رکھنا ہے ’ڈرومت‘۔