حیدرآباد
حیدرآباد کے بعض پبس پر چھاپے۔ منشیات استعمال کرنے والے نوجوان گرفتار
نارکوٹک بیورو نے شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز کے بعض پبس پر چھاپہ مارتے ہوئے منشیات کا استعمال کرنے والے بعض نوجوانوں کو پکڑلیا۔

حیدرآباد: نارکوٹک بیورو نے شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز کے بعض پبس پر چھاپہ مارتے ہوئے منشیات کا استعمال کرنے والے بعض نوجوانوں کو پکڑلیا۔
یہ نوجوان تقریب میں منشیات کا استعمال کررہے تھے جس کی اطلاع پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔
پولیس نے پکڑے گئے نوجوانوں کا منشیات کا معائنہ کروایاجس میں تقریبا 11نوجوان مثبت پائے گئے۔
نارکوٹک بیورو نے دُرگم چیروعلاقہ کے ایک پب پربھی چھاپہ مارااورمنشیات کا استعمال کرنے والوں کو پکڑلیا۔