مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ جاری، 11 صوبوں میں مختلف شدت کی بارش ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 238 ہائیڈرولوجیکل اور موسمیاتی نگرانی کے اسٹیشنوں نے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ مرتب کیا۔ان میں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، الشرقیہ، عسیر، تبوک، حائل، شمالی حدود، باحہ اور جوف کے صوبے شامل ہیں ۔

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 11 صوبوں میں مختلف شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

سعودی وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش صوبہ مکہ مکرمہ کی کمشنری الکامل میں 59.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ طائف کے علاقے الہدا میں 57.6 ملی میٹر اور الشفا میں 44.3 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ جموم کے علاقے ریان میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح صوبہ مدینہ منورہ کی کمشنری بدر کے علاقے مسیجید میں 39.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔