تلنگانہ

تلنگانہ کے بیشتراضلاع میں بارش،نظام آباد میں کئی مکانات میں پانی داخل

ریاست تلنگانہ کے بیشتراضلاع میں تقریباً 10 یا 15 دنوں کے وقفہ کے بعد جمعہ کی شب اوسط تا شدید بارش ہوئی۔ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں سب سے زیادہ 10.7 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بیشتراضلاع میں تقریباً 10 یا 15 دنوں کے وقفہ کے بعد جمعہ کی شب اوسط تا شدید بارش ہوئی۔ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں سب سے زیادہ 10.7 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

بھوپال پلی ضلع کے چلپور میں 7.95، ملگ ضلع کے لکشمی دیوی پیٹ میں 7.6، مُلگ ضلع کے کنائی گوڑم میں 5.6 اور وینکٹا پورم میں 5 سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔منچریال،آصف آباد، عادل آباد، نرمل، نظام آباد، پداپلی، جگتیال، سرسلہ اور کریم نگر اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔

نظام آباد ضلع کے تمام منڈلوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔

نشیبی علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رات سے جاری بارش سے کئی ذخائر کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔سری رام ساگر پروجیکٹ کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اس پراجکٹ میں 30 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا ہے۔

اسی دوران حیدرآباد اور مضافات میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شمال مغربی خلیج بنگال کے آس پاس کے علاقوں میں کم دباؤ کے رجحان کی وجہ سے آج اور کل ریاست کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شمال مغربی خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں میں سطح سمندر سے 7.6 کلومیٹر تک سطح کی گرداب جاری ہے۔

جمعرات کو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل سے متصل شمال مغربی خلیج بنگال میں کم دباؤ بن گیا۔ دو سے تین دنوں میں یہ شمال اوڈیشہ اور شمالی چھتیس گڑھ کی طرف مغرب۔ جنوب مغرب کی سمت پیش قدمی کرے گا۔ امکان ہے کہ اس کے اثر کی وجہ سے عادل آباد، آصف آباد اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔ منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، پداپلی میں آئندہ دو دنوں تک بارش کا امکان ہے۔