تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش۔ معمولات زندگی متاثر
محبوب آباد میں سب سے زیادہ 50.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ میدک میں 47.6 ملی میٹر اور سنگاریڈی میں 32.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کھمم میں 27.2 ملی میٹر، نظام آباد میں 24.6 ملی میٹر اور کاماریڈی میں 21.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محبوب آباد، میدک اور سنگاریڈی اضلاع میں شدید بارش اور مقالی ندیوں میں سیلابی کیفیت کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
محبوب آباد میں سب سے زیادہ 50.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ میدک میں 47.6 ملی میٹر اور سنگاریڈی میں 32.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کھمم میں 27.2 ملی میٹر، نظام آباد میں 24.6 ملی میٹر اور کاماریڈی میں 21.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
سب سے تشویشناک صورتحال منچریال ، نرمل ،جگتیال اور پدپلی اضلاع میں ہے جہاں اس ہفتہ شدید بارش کے باوجود بارش کا تناسب کافی کم رہا۔ ریاست میں جمعہ کو اوسطاً 10.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کے 6.3 ملی میٹر سے زیادہ ہے، اس کے نتیجہ میں مجموعی بارش 509.2 ملی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
اگرچہ ریاست بھر میں مجموعی طور پر معمول کی بارش ہوئی ہے، لیکن اب بھی کئی علاقے معمول سے کم بارش کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔۔