آندھراپردیش

این ڈی اے کو 400 نشستیں حاصل ہوں گی، مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے:چندرابابو

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈونے کہا ہے کہ این ڈی اے کو 400سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈونے کہا ہے کہ این ڈی اے کو 400سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع

انہوں نے اترپردیش کے وارنسی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے کیونکہ انہوں نے گذشتہ دس سال میں کافی بہتر کام کیا ہے۔

ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ہندوستان عالمی سطح پر اہم رول اداکرنے گا۔انہوں نے وارنسی سے مودی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے مسئلہ پر کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔

مودی کے ساتھ وابستگی پر انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔مودی نے گذشتہ دس برسوں میں ملک میں استحکام لانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ 2047تک وکست بھارت کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ این ڈی اے اتحاد 400نشستوں کو حاصل کرے گااورآندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد کامیاب ہوگا۔

بہار کے سابق نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی کی موت پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیااور ان کو خراج پیش کیا۔بی جے پی لیڈران بشمول این چندرابابونائیڈواین ڈی اے اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لئے وارنسی میں ہیں۔

a3w
a3w