آندھراپردیش

اے پی میں بارش کاامکان

اس کے اثر کی وجہ سے شمالی اور جنوبی ساحلی آندھرا میں ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: مغربی وسطی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ کم دباؤ جنوبی ساحلی آندھرا اور شمالی تمل ناڈو کے ساحل پر مرکوز ہے جو توقع ہے کہ اسی علاقے میں کمزور پڑجائے گا۔

اس کے اثر کی وجہ سے شمالی اور جنوبی ساحلی آندھرا میں ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں جمعہ کو بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

رائلسیما میں کل بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔