تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

محکمہ نے کہا کہ ریاست میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ ہلکی، اوسط بارش کاامکان ہے۔تلنگانہ میں 9تا11مئی بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تاتین ڈگری کے اضافہ کا امکان ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران موسم خشک رہے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ،ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ،یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، محبوب نگراورناگرکرنول میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اضلاع کی دوبارہ تنظیم جدید کے فیصلہ پر رئیل اسٹیٹ تاجرین پریشان
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ ریاست میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ ہلکی، اوسط بارش کاامکان ہے۔تلنگانہ میں 9تا11مئی بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تاتین ڈگری کے اضافہ کا امکان ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ناگرکرنول ضلع اورنلگنڈہ ضلع کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 38ڈگری سلسیس نلگنڈہ میں درج کیاگیا۔