حیدرآباد

کے ٹی آر برلن میں ایشیا برلن سمٹ کیلئے مدعو

سینیٹ ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس، انرجی اینڈ پبلک انٹرپرائزس کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامہ میں وزیرموصوف سے درخواست کی گئی کہ وہ اس سمٹ سے خطاب کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کو 12تا15جون جرمنی کے برلن میں ہونے والی ایشیا برلن سمٹ 2023میں شرکت کیلئے مدعوکیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے
کیشوراو اور کڈیم سری ہری موقع پرست۔ کے ٹی آرکا ردعمل
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں

جاریہ سال یہ سمٹ ”ایکو سسٹمس کو مربوط کریئے“کے موضوع پر منعقد کی جارہی ہے جس کا افتتاح برلن کے گورننگ مئیر، برلن سٹی ہال میں کریں گے۔

سینیٹ ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس، انرجی اینڈ پبلک انٹرپرائزس کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامہ میں وزیرموصوف سے درخواست کی گئی کہ وہ اس سمٹ سے خطاب کریں اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کو مستحکم کریں۔