تلنگانہ
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
عادل آباد، نرمل، آصف آباد، منچریال، بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور محبوب آباد اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس سلسلہ میں ایلوالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ موسم بارش میں گزشتہ سال کے مقابلے 19 فیصد کم بارش درج کی گئی ہے۔
گزشتہ سال جون سے 30 جولائی تک 687.1 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، اس سال اب تک 559.1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
نرمل منڈل میں جولائی میں سب سے زیادہ 16.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،کریم نگر میں ملی میٹر بارش ہوئی۔