تلنگانہ میں بارش کا امکان
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، جبکہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ 5 اور 6 اگست کو تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کو جاری کردہ روزانہ موسمی رپورٹ کے مطابق، 5 اگست کو نرمل، نظام آباد، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگل امبا گڈوال اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے امکانات ہیں۔
اسی طرح 6 اگست کو عادل آباد نرمل، نظام آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم اور ریاست کے دیگر کئی اضلاع میں بھی یہی موسمی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، جبکہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مون سون کمزور پڑا ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک یا دو مقامات پر ہی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔