تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش کا امکان
محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بقیہ اضلاع کے بعض مقامات پر گرچ و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 23 اضلاع کے بعض مقامات پر گرم و چمک اورطوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کل اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، منچریال، سوریہ پیٹ اور یادادری بھونگیر میں کہیں کہیں طوفانی ہواؤں اور گرچ و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بقیہ اضلاع کے بعض مقامات پر گرچ و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔