سوشیل میڈیاشمال مشرق

4 سالہ اماراتی بچہ دنیا کا سب سے کم عمر مصنف بن گیا

اس کم سن اماراتی بچے نے اپنی یہ کتاب رحمدلی اور دوستی کے بارے میں لکھی ہے۔ نوجوان مصنف کے مطابق، وہ اپنی کتاب شائع کرنے کے لیے اپنی بہن سے متاثر ہوئے۔

متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات کا ایک 4 سالہ بچہ کتاب شائع کروانے والا دنیا کا سب سے کم عمر مصنف بن گیا ہے۔ سعید رشید المہیری نامی اس باصلاحیت بچے کی پہلی کتاب اس وقت شائع ہوئی جب ان کی عمر 4 سال اور 218 دن تھی۔

 اس کم سن اماراتی بچے نے اپنی یہ کتاب رحمدلی اور دوستی کے بارے میں لکھی ہے۔ نوجوان مصنف کے مطابق، وہ اپنی کتاب شائع کرنے کے لیے اپنی بہن سے متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ سعید رشید المہیری کے پاس دو لسانی کتاب شائع کرنے والی سب سے کم عمر خاتون اور دو لسانی کتابوں کی سیریز شائع کرنے والی سب سے کم عمر خاتون کا گینز ورلڈ ریکارڈ موجود ہے۔