تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش۔پیشگی منصوبہ بندی اور راحت اقدامات میں مکمل ناکام :کے ٹی راما راؤ

بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس حکومت کو شدید بارش اور سیلاب کی پیشگی وارننگ کے باوجود مناسب تیاری نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انتظامیہ ناکام ہوگئی ہے وہاں پارٹی کارکن آگے بڑھ کر ضرورت مند عوام کو راحت پہنچائیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس حکومت کو شدید بارش اور سیلاب کی پیشگی وارننگ کے باوجود مناسب تیاری نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انتظامیہ ناکام ہوگئی ہے وہاں پارٹی کارکن آگے بڑھ کر ضرورت مند عوام کو راحت پہنچائیں۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


راما راؤ جمعرات کو راجنا سرسلہ اور کاماریڈی اضلاع کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورہ سے قبل پارٹی کے ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسل، ارکان پارلیمنٹ، ضلع صدور اور دیگر سینئر قائدین کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

اس دوران انہوں نے بی آر ایس کارکنوں اور عوامی نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ راحت و بچاؤ کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لیں، پانی میں گھرے علاقوں میں عوام کو خوراک اور پینے کا صاف پانی فراہم کریں، طبی کیمپ قائم کریں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صفائی کے اقدامات کریں۔


انہوں نے کہا کہ سابقہ بی آر ایس حکومت کے دوران این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مکمل تال میل قائم رکھا گیا تھا تاکہ قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت پیشگی منصوبہ بندی اور راحت اقدامات کے سلسلہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔