حیدرآباد

ہم مجلس کے وارث اور رضاکار نہیں، کسی کو ڈراتے اور دھمکاتے نہیں:مادھوی لتا

مادھوی لتا نے کہاکہ ہم 15منٹ پولیس کو ہٹانے کی بات نہیں کرتے ہیں،اس کے بجائے ہم یہ کہتے ہیں کہ 15سکنڈ نکالتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اوربھڑکاو تقریر میں نہ پڑیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد لوک سبھا کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے کہا کہ ہم لوگ رضاکار کے نہیں ہیں،ہم مجلس کے وارث نہیں ہیں۔ہم کسی کو ڈراتے اور دھمکاتے نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ہم 15منٹ پولیس کو ہٹانے کی بات نہیں کرتے ہیں،اس کے بجائے ہم یہ کہتے ہیں کہ 15سکنڈ نکالتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اوربھڑکاو تقریر میں نہ پڑیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سب کا ساتھ سب کا وکاس، ہم کو وکست بھارت کی طرف پیشقدمی کرنا ہیں تو اس کے لئے صرف 15منٹ لگیں گے۔اس وقت میں ووٹ کا استعمال کریں۔

امراوتی کی بی جے پی امیدوار نونیت رانا کا کہنے کا یہی مقصد تھا۔واضح رہے کہ نونیت رانا نے گزشتہ روز مادھوی لتا کی حمایت میں منعقدہ ایک پروگرام میں 15سکنڈ سے متعلق نہایت ہی قابل اعتراض ریمارک کیا تھا۔

a3w
a3w