مہاراشٹرا

رمضان خوداحتسابی اور پرہیزگاری کا مہینہ: ممبئی پولیس کمشنر

اس مہینہ کی فضلیت و برکت ہے۔ اس لئے اس ماہ صیام میں فرقہ پرستوں اور سماج دشمن عناصر پر پولیس نظر رکھے گی۔ اس قسم کے خیالات کا اظہار آج یہاں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے علما کرام کی اہم میٹنگ اور مجمع کے روبرو کیا۔

ممبئی: رمضان المبارک کے لئے ممبئی پولس مستعد ہے۔ اس لئےمسلمانوں کو متفکر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ رمضان خوداحتسابی اور عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے۔ اس میں مسلمان بھوک و پیاس برداشت کر کے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرتا ہے۔ رمضان میں عبادت کے ساتھ روحانیت بھی پیدا ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
فجر کی اذان تک سحری کھانا
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ

اس مہینہ کی فضلیت و برکت ہے۔ اس لئے اس ماہ صیام میں فرقہ پرستوں اور سماج دشمن عناصر پر پولیس نظر رکھے گی۔ اس قسم کے خیالات کا اظہار آج یہاں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے علما کرام کی اہم میٹنگ اور مجمع کے روبرو کیا۔

علما کرام نے رمضان کے دوران پیدا ہونے والے مسائل اور دشواریوں کا بھی تذکرہ کیا اس دوران افطار بازار اور بھیڑبھاڑ پر قابوپانے کے لئے پولس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

وویک پھنسلکر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان میں اصول و ضوابط کی پابندی کرے اس کے ساتھ ہی مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کرے۔

اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنا تعاون برقرار رکھے کیونکہ مسلمانوں کے تعاون کے سبب ہی شب برات پر نوجوانوں نے رش ڈرائیونگ اورخرافات سے گریز کیا۔ یہ علما کرام کی اپیل کا مثبت نتیجہ ہے۔ اس لئے شب برات پر صفر ایف آئی آر درج ہو ئی ہے۔

اس موقع پر آل انڈیا علما کونسل کے جنرل سکریٹری محمود دریابادی نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ رمضان میں فجر میں کی اذان اور بیداری سحر کے لئے لاؤڈاسپیکرکے استعمال میں رعایت فراہم کریں کیونکہ طلوع آفتاب و صبح صادق کے اوقات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

دریابادی نے کہا کہ پولس رمضان میں اپنا تعاون برقرار رکھتی ہے اور مسلمان بھی ساتھ تعاون کرتے ہیں ممبئی میں حالات سازگار رہےاس کے لئے دونوں کو مل کرسعی کرناضروری ہے ۔

مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ رمضان میں پولس لاؤڈاسپیکرکے استعمال میں رعایت دے کیونکہ بیداری سحر کے لئے آج بھی مسلمان لاؤڈ اسپیکر پر بھی ہی منحصر ہے۔

اس اہم میٹنگ میں جوائنٹ پولس کمشنر نظم و نسق ستیہ نارائن چودھری نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ سے ہی پولس کے ساتھ تعاون کیاہے او ریہی وجہ ہے کہ ممبئی میں پرامن ماحول میں رمضان منایا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کی کوئی گڑبڑی نہ ہو اس پر پولیس خاص توجہ دے گی۔

اس میٹنگ میں جوائنٹ پولس کمشنر ٹریفک پروین کمار پڈول ۔ ایڈیشنل کمشنر ثنار تنبولی ۔ممبئی امن کمیٹی سربراہ فرید شیخ مولانا اعجاز کشمیری سمیت معززین شہر شامل تھے ۔