آندھراپردیش

چلتی بس کا ٹائرنکل گیا، 40 مسافرین محفوظ

نرساپورڈپو کی بس ایلورکی سمت جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پراچانک بس کا پچھلا ٹائرنکل گیا۔ ڈرائیورنے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی روک دی، ٹائرنکلتے ہی مسافرین خوفزدہ ہوگئے تھے۔

حیدرآباد: چلتی بس کا ٹائر نکل گیا تاہم آرٹی سی بس میں سوار تمام مسافرین کرشماتی طوپرمحفوظ رہے۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔اس واقعہ کے وقت بس میں 40 مسافرین سوارتھے جو بال بال بچ گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نرساپورڈپو کی بس ایلورکی سمت جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پراچانک بس کا پچھلا ٹائرنکل گیا۔ ڈرائیورنے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی روک دی، ٹائرنکلتے ہی مسافرین خوفزدہ ہوگئے تھے بعد ازاں انھیں دوسری گاڑی کے ذریعہ وہاں سے ان کی منزل کی طرف بھجوایا گیا۔