حیدرآباد

رنگا ریڈی ضلع: آرامگھر چوراہے پر کشیدگی، مویشیوں کی منتقلی پر تنازع، ٹریفک جام

گورکشک کارکنوں نے کنٹینر گاڑی کے ڈرائیور پر حملہ بھی کیا، جس کے باعث موقع پر افراتفری اور جنگی صورتحال پیدا ہو گئی۔

رنگا ریڈی :  راجندرنگر علاقے میں واقع آرامگھر چوراہا پر اُس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب ایک بڑے کنٹینر میں منتقل کی جا رہی گایوں کو گورکشک کارکنوں نے پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
ڈی جے ایس کے زیرِ اہتمام رمضان اجتماع اور افطارِ عام، مغل پورہ میں انعقاد
کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے قرآن فہمی اور سیرتِ نبویؐ کا عملی مطالعہ ناگزیر: ڈاکٹر محمد قطب الدین
اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج ، نامپلی۔ حیدرآباد میں ”عالمی یوم مادری زبان “ کا انعقاد

اطلاعات کے مطابق مویشیوں کی منتقلی پر گورکشک کارکنوں اور کنٹینر میں موجود افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ مقامی افراد اور گورکشک کارکنوں نے کنٹینر گاڑی کے ڈرائیور پر حملہ بھی کیا، جس کے باعث موقع پر افراتفری اور جنگی صورتحال پیدا ہو گئی۔

واقعے کے نتیجے میں مہدی پٹنم سے آرامگھر جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، حالات پر قابو پا کر معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔