جرائم و حادثات

چلتی کار میں عصمت ریزی،متاثرہ لڑکی نے خودکشی کرلی

ملزمین نے متاثرہ کو اس کے گھر کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ نے منگل کو اپنی پوری آب بیتی اپنی والدہ کو سنایا اور زیریلی اشیاء کھا کر خودکشی کرلی۔

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے لاور علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ چلتی کار میں ریپ کرنے اور پھر اس کا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دینے کے بعد متاثرہ نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منو نامی نوجوان کافی دنوں سے لڑکی کا پیچھا کر کے اس سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ دو اگست کو ان کی لڑکی کا منو اور اس کے دوست سندیپ نے اغوا کرلیا اور چلتی کار میں اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمین نے اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ملزمین نے متاثرہ کو اس کے گھر کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ نے منگل کو اپنی پوری آب بیتی اپنی والدہ کو سنایا اور زیریلی اشیاء کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کے والد نے بتایا کہ ملزمین نے ماضی میں ان کی بیٹی کو یرغمال بنایا تھا اور کئی بار اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔والد نے کہا کہ جس کے بعد انہوں نے بیٹی کو اس کے بھائی کے پاس دہلی بھیج دیا تھا جہاں اس نے بی اے میں داخلہ لے لیا تھا۔جب دہلی سے وہ لاور اپنا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ لینے آئی تھی تو اس کا2اگست کو دوبارہ اغوا کیا گیا اور اس کی عصمت دری کی گئی۔

.ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی) دویش کمار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کی آخری رسوم کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔